پاکستان کی فلم انڈسٹری کا خراب دور اب ختم ہوچکا ہے ، سنگیتا

لاہور جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکار ہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے پاکستان کی فلم انڈسٹری کا خراب دور اب ختم ہوچکا ہے غلطیوں سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ہم نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیا ، اب ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہو گی ۔ ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ،ان کو دہرانے کی گنجائش موجود نہیںاداکارہ سنگیتا نے کہا کہ بھارتی فلموں نے ہماری فلم انڈسٹری کا جتنا نقصان پہنچایا اس کے بعد ہمارے نوجوانوں نے اپنی فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دینے کیلئے جدوجہد شروع کی ہے اور پاکستانی فلموں کی کامیابی کا سفر جو شروع ہوا ہے اسے اسی کامیابی سے جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے بھارتی فلموں کی پے در پے ناکامی نے ثابت کردیا کہ اب ہمارے عوام بھارتی فلمیں نہیں دیکھنا چاہتے وہ اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اب ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.