فلم انڈسٹری کی بحالی میں تبدیلی خوش آئندہے،سنگیتا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ اور سینئر ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیںہدایتکارہ سنگیتا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ آنے والے دنوں میں وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو عام ڈگر سے ہٹ کر بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.