پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،اداکارہ ثنا

لاہور جدت ویب ڈیسک فلم اسٹارثنا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن فلم کی کامیابی اور اس کوعوام کے دلوں تک پہنچانے کے لیے درست سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی بات کی جائے توہرفلم ایک دوسرے سے مختلف ہوتی تھی۔ ایک طرف کہانی جاندار تو دوسری جانب میوزک بھی شاندار، ایک طرف مختلف فنکار تو دوسری جانب مزاح اورلوکیشنز بھی جاندارہوا کرتی تھیں لیکن پھرایک ہی طرز کی فارمولا فلمیں بننے لگیں اورحالات سدھرنے کے بجائے اس وقت خراب ہوئے کہ شدیدبحران نے پاکستان فلم انڈسٹری کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا۔اداکارہ نے کہا کہ طویل بحرانی صورتحال کے بعد جب نوجوان نسل نے اس شعبے میں قدم رکھا توان کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی بھی آئی جوکہ بلاشبہ پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کے لیے خوش آئند عمل تھامگریہ بات توکوئی نہیں جانتا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد فلم سے جاندارکہانی اور شاندار میوزک کہیں غائب ہوجائے گا۔ یہی نہیں نوجوان فلم میکرز نے بہت سے تجربے کرتے ہوئے بہت سے نئے چہروں کو بھی سلور اسکرین پر آنے کا موقع دیا لیکن یہ لوگ ابھی تک کوئی بھی ایک ہیرو اور ہیروئن تیار نہیں کرسکے جواس نئی پاکستانی فلم انڈسٹری کی نمائندگی کرسکے۔ دوسری جانب کافی حد تک ایک ہی طرز کی فلمیں اور فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے بہتری کے نہیں بلکہ نقصان کے امکانات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.