میرے خلاف پراپیگنڈا کرنےوالوں کو کچھ نہیں ملے گا، ثنا

لاہور جدت ویب ڈیسک لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ثنائ نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں میرے مخالفین میرے خلاف جو پراپیگنڈا کر رہے ہیں، اس سے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ خصوصی انٹر ویو میں ثنائ نے کہا کہمیں ناکام اداکارہ نہیں ہوں اور نہ ہی میں ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں میری آنے والی فلمیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو ضرور پسند آئیں گی ،میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے آنے والی فلموں میں کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.