سلمان خان کی اصل باڈی اوراسکرین پرنظر آنے والی باڈی کاراز کھُل گیا ،جانیے

جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی مضبوط اور سڈول جسامت کو فلموں میں خوب کیش کرواتے ہیں اور تقریباً ہر فلم میں ان کے اکثر مناظر بغیر شرٹ کے ہوتے ہیں۔خصوصاً مار دھاڑ اور لڑائی کے مناظر میں سلمان خان بنا شرٹ کے ہی لڑتے نظر آتے ہیں۔تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کی یہ باڈی داراصل ویژول افیکٹس کا کمال ہے جو اسکرین پر اس قدر متاثر کن دکھائی دیتی ہے۔ایسا نہیں کہ سلمان خان کی باڈی کوئی معمولی ہے اور اسے بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ان کی فٹنس اور باڈی بلاشبہ مثالی ہے، لیکن اسکرین پر نظر آنے والی شاندار جسامت سے بہر حال ذرا کم اور مختلف ہے۔اس کا اندازہ آپ کو ان تصاویر کو دیکھ کر ہوجائے گا جن میں سلمان خان کی اصل باڈی اور اسکرین پر دکھائی دی جانے والی باڈی کا تقابل کیا گیا ہےاگر آپ کا شمار پاکستان کے ان لاکھوں کروڑوں افراد میں سے ہوتا ہے جو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آن اسکرین باڈی دیکھ کر حسد کا شکار ہوں گے، اس سے متاثر ہوں گے، یا ان کی باڈی کی وجہ سے انہیں پسند کرتے ہیں، تو پھر اس باڈی کی حقیقت یقیناً آپ کو شدید جھٹکے سے دو چار کرنے والی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.