سلمان خان انتہائی سنگین قدم اٹھانے کو تیار

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ اب مزید ایک یا 2 فلمیں ناکام ہوئیں تو اس دن سمجھوں گا کہ فلم نگری میں میرا وقت ختم ہوگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آنے سے پہلے ایک دو فلموں کی کوشش کروں گا لیکن پھر بھی فلمیں فلاپ ہوئیں تو ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ مداح ہی مجھے یہاں تک لے کر آئے ہیں، میرے بعد ان کا کوئی اور سٹار ہوگا اور یہ ضروری بھی نہیں کہ فلم بین 80 سال تک مجھے ہی جھیلتے رہیں۔دبنگ خان نے کہا کہ جب تک مداح مجھے پسند کریں گے میں کام کرتا رہوں گا اور اپنے آپ کو تبدیل بھی کرتا رہوں گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.