فیصلہ کیا آئیگا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، وکیل سلمان اکرم راجا

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاریخ میں 184/3کے تحت کبھی بھی فیصلہ نہیں آیا اور بعض معاملات ایسے ہیں کہ نواز شریف کیخلاف 184/3کے تحت فیصلہ نہیں ہوسکتا ہے جمعہ کے روز سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ کے باہر مریم نواز اور حسن نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بلانا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ انکا موقف جے آئی ٹی میںا ٓگیا تھا اور وہی بیان عدالت میں بھی سامنے آگیا ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ فیصلہ ہوگا یا پھر ٹرائل میں بات جائے گی کیونکہ جے آئی ٹی میں بعض معاملات ایسے بھی اٹھے ہیں جس میں عدالت نے باربار اظہار کیا ضروری ہے دوسرے فریق کو موقع دیا جائے اس کیلئے تفصیلی کارروائی ضروری ہے انہوںنے کہا کہ آئین کے آرٹیکل184/3کے تحت وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ نہیں آسکتا ہے کیونکہ بعض معاملات ایسے ہیں جو کہ اسکی اجازت نہیں دیتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.