ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دیا‘ سلمان عبداللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام سے مسلسل رابطے کی وجہ سے مسائل سے نمٹنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے ہم ان کے درمیان رہ کر مسئلے کی نوعیت کا جائزہ لے کر امور کو انجام دے رہے ہیں جس سے صورتحال میں رفتہ رفتہ بہتری آرہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چوکنڈی میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اور افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،رکن کونسل اختر یوسف عارفانی،میرعباس ٹالپور،نذیر بھٹو،مکھی لودھامل،طارق پٹھان اور حاجی منظور A.EEلیاقت علی مغل ،اقبال حسین گل بھی موجود تھے۔چئیرمین نے مزید کہا کہ مرحلہ وار کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے وسائل کی کمی کے باعث بھی ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دے رہے،حکومت سندھ سے وسائل اور میگا پروجیکٹس کے حوالے سے مسلسل رابطہ ہے جس سے نتائج میں بہتری انقلابی انداز میں آئے گی، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو سامنے رکھ کہ عوامی مسائل کو حل کررہے ہیں جس سے عوام کی تکالیف میں واضح کمی آرہی ہیں ،اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں ،انشاء اللہ دیئے جانے والی سہولیات سے عوام دیر پا مستفید ہوگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.