Salman Khan New Movie Radhe
Salman Khan New Movie Radhe

سلمان خان نے اپنی فلم رادھے کی ریلیز کی تاریخ بتادی

ممبئی جدت ویب ڈیسک:لیجنڈری بھارتی اداکار سلمان خان نے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اپنی فلم رادھے کی ریلیز کی تاریخ بتادی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فلم رادھے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔ انھوں نے اپنی فلم کے اس اعلان کے لیے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔ مذکورہ فلم میں ان کے ساتھ دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کا پہلا ٹریلر 22 اپریل کو جاری کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.