Salman Khan Indian Actor Donation
Salman Khan Indian Actor Donation

سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے حاصل ٓامدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی ٓامدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی ٓالات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔

زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر ٓان لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.