ایک کھرب کی پیشکش ہو پھر بھی بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگا ، سلیم شیخ

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے مشہور و نامور اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ اگر مجھے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے ایک کھرب روپے کی بھی پیشکش ہو تب بھی میں بھارتی فلموں میں کام نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میری کبھی بھی خواہش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر بھارت نے پاکستانی فنکاروں کے لئے ایک لکیر کھینچ رکھی ہے جبکہ ہم برابری کی سطح پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کے علاوہ بھارت میں فلموں کے نام سے جس طرح کا بیہودہ کلچر متعارت کروایا ہے وہ ہمیں زیب نہیں دیتا میں نے ہمیشہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی مخالفت کی ہے جبکہ سینئر اداکار یوسف خان مرحوم اور اداکار شان نے بھی اسی علّم کو بلند رکھا ؟۔میں اور میرے دیگر سینئر اداکار بھارتی ثقافت کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ ان کی فلمیں اخلاقیات سے ہٹ کر بنائی جاتی ہیں جبکہ ہماری فلموں میں مشرقی روایات کو ہمیشہ ترجیح دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی بھارت میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا ، مجھے اگر ایک کھرب روپے بھی دیئے جائیں تو میرا جواب نہ میں ہو گا اداکار اسلم شیخ نے کہا کہ مجھے اپنے میڈیا سے شکوہ ہے کہ وہ اپنے فنکاروں کی بجائے بالی ووڈ کے فنکاروں کو اخبارات میں نمایاں جگہ دیتا ہے میں ان اخبارات کے مالکان سے یہ پوچھتا ہوں کہ کیا بھارتی میڈیا نے بھی ہمارے فنکاروں کے لئے اپنے اخبارات میںکبھی کوئی ہاف پیج رکھا ہے یہ ان کو اپنے اخبارات میںنمایاں کوریج دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.