سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، سعید غنی کو وزارت اطلاعات ملنے کا امکان

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی کابینہ میں سعید غنی ، امتیاز شیخ اور جام مدد علی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ امداد پتافی ،ممتاز جاکھرانی اور شمیم ممتاز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے میدیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں کارکردگی نہ دکھانے والے وزار کو وزارتوں سے فارغ کرکے نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا جس میں سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے امتیاز شیخ اور جام مدد علی کو بھی سندھ کا بینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزار امداد پتافی ،ممتاز جاکھرانی اور شمیم ممتاز کو وزارتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.