قندیل بلوچ کی زندگی پر ڈرامے باغی کا پہلا ٹریلر ریلیز

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے باغی کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس میں ان کی مکمل زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔اس ڈرامے کے کئی ٹیزرز بھی ریلیز کیے جاچکے ہیں جس میں قندیل بلوچ کی زندگی کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئیں۔2 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں قندیل کی زندگی میں آنے والے مسائل کو دکھایا گیا کہ وہ کیسے اپنے گاں کو چھوڑ کر آگے بڑھیں اور پھر سوشل میڈیا اسٹار بنیں۔اس ٹریلر کا آغاز قندیل کی گاں کی زندگی سے ہوا، جہاں ان کے خاندان کا برتا، بڑے بھائی اور شوہر کا تشدد دکھایا گیا، جس کے بعد شہر میں گزاری گئی زندگی پیش کی گئی جہاں وہ اپنا نام فوزیہ سے تبدیل کرکے قندیل رکھتی ہے۔اس ٹریلر میں قندیل کے پاکستان آئیڈل میں دیے گئی آڈیشن کی جھلک بھی پیش کی گئی جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونا شروع ہوئیں۔باغی ڈرامے میں صبا قمر، قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ان کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، نمرہ خان، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، شازیہ خان، نینا کاشف اور صبا فیصل موجود ہیں۔ٹریلر کے ساتھ اس ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا، جسے ٹی وی چینل اردو ون پر 27جولائی سے نشر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.