پاکستانی اداکارہ صبا قمر کابھارتی میگزین کیلئے برائیڈل شوٹ

لاہور جدت ویب ڈیسک عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم سے بالی ووڈ میں زبردست آغاز کرنیوالی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اب معروف بھارتی میگزین ووگ انڈیا کیلئے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے والے میل ماڈل شہزاد نور کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے جبکہ صبا نے جو عروسی ملبوسات زیب تن کئے ہیں وہ پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر زینب چھوٹانی کے تیار کردہ ہیں۔سوشل میڈیا پرصبا قمر کی خوبصورت تصاویر کو مداحوں نے خوب سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.