Saba Qamar Drama Chekh Pakistani Actress
Saba Qamar Drama Chekh Pakistani Actress

صبا قمر نئے ٹیلنٹ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں

کراچی:جدت وب ڈیسک:فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے بعد اب اپنی سْریلی آواز کا جادو بھی جگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے موسیقار و گلوکار مصطفیٰ زاہد کے ہمراہ کشور کمار کے معروف گانے پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ادکارہ کشور کمار کا معروف گانا ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘ اپنی سْریلی آواز میں گاتی ہیں، یہ رومانوی گانا ہیما مالینی اور راجیش کھنا پر فلمایا گیا تھا۔

ماضی کا یہ گانا اب بھی موسیقی سے آشنائی رکھنے والوں کیلئے الگ حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو میں مصطفیٰ زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جس نے نہایت کم وقت میں یوٹیوب پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.