German-Pakistani physician

جرمن مسیحا روتھ فا ئوکی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی

کراچی جدت ویب ڈیسک جرمن مسیحا روتھ فا ئوکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ کل ادا کی جائیں گی۔ حکومت نے رتھ فا ئوکی وفات پر سرکاری عمارات پر ہفتہ کے روز پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔جذام/کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو بدھ کو رات گئے کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ آنجہانی ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات ہفتہ کو کراچی صدر میں واقع سینٹ پیٹرکس چرچ میں ادا کی جائیں گی۔ انسانیت کیلئے عظیم خدمات پر رتھ فائو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہوں گی۔ حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک روزہ سوگ منانے کااعلان کرتے ہوئے پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز تمام سرکاری عمارتوں میں پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.