داعش کے دہشت گرد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، روسی وزیر خارجہ

جکارتہ جدت ویب ڈیسک روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ بالخصوص داعش سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران انڈونیشی ہم منصب رینو مارسودی کے ہمراہ جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش رفت امن وامان کی بحالی کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ داعش کسی ایک ملک کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ اس کے جنگجو پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیوں کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس، انڈونیشیا اور خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی داعش سے خطرات لاحق ہیں۔ انڈونیشیا اور روس نے داعش اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.