ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں بے بنیاد ہیں، روس

ماسکو جدت ویب ڈیسک روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں بے بنیاد ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے گزشتہ منگل کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں بیلیسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کی وجہ سے عائد کی تھیں۔روس نے ایران کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی حکومت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے باوجود مشرق وسطیٰ میں اس کا کردار مثبت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.