شام میں امریکی فوجی اڈے غیر قانونی ہیں، روس

ماسکو جدت ویب ڈیسک روس نے شام میں امریکی فوجی اڈوں کو غیر قانونی قرار دیا۔ارنا نیوز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں شام میں امریکی فوجی اڈوں کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کے سلسلے میں روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی شام میں جنگ بندی کی نگرانی اور اس خطے کے مختلف علاقوں میں انسان دوستانہ امداد تک دسترس کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔لاروف نے امریکاکے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیئو کے الزام کے بارے میں بھی کہا کہ اس قسم کے الزامات عقل و منطق سے عاری ہیں۔واضح رہے کہ روس امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تردید کرتا آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.