شہزادہ ہیری کی شادی کی تیاریاں عروج پر ، مشہور پاپ میوزک گروپ سپائس گرلز کودعوت نامہ مل گیا

جدت ویب ڈیسک :: مشہور پاپ میوزک گروپ سپائس گرلز کو شاہی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ۔برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیںسپائس گرلز 5 زندہ دل خواتین پر مشتمل میوزیکل گروپ ہے، جو اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے برطانوی عوام کے دلوں میں بستا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ سپائس گرلز 19 مئی کو ہونے والی شاہی شادی میں پرفارم بھی کریں گی۔گروپ کی سکرٹری گرل میل بی کے مطابق انہیں اور ان کی ساتھیوں کو شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کا دعوت نامہ ملا ہے اور وہ اس حوالے سے بہت پُرجوش ہیں ۔ سپائس گرلز بینڈ 1994 میں تشکیل دیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا، تاہم 2012 میں باہمی رضامند کے بعد گروپ کو ختم کردیا گیا تھا جسے رواں برس دوبارہ سے تشکیل دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.