روٹر ڈیم اوپن ٹینس، سوئس اسٹار روجر فیڈررنےجرمنی کے فلپ کیخلاف میدان مارلیا

جدت ویب ڈیسک ::شہرہ آفاق کھلاڑی اہم مقابلے میں جرمنی کے فلپ کیخلاف میدان میں اترے ۔ روٹر ڈیم اوپن ٹینس میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ روٹر ڈیم اوپن ٹینس کے زبردست مقابلے میں روجر فیڈرر نے جرمنی کے فلپ کیخلاف میدان مارلیا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے تمام کھلاڑی خوب جان مار رہے ہیں ۔ ۔ دوسرے معرکے میں بلغاریہ کے گریگر ڈیمتروف نے سربیا کے کیجی نوووک کو سات چھ ، سات پانچ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔روجر فیڈرر نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا اور سات چھ ،سات پانچ سے کامیابی سمیٹی ۔ فاتح کھلاڑی کو ورلڈ نمبرون بننے کے لیے مزید ایک جیت کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.