روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں ڈوب گئیں،15 بچے اور11 خواتین جاں بحق

ینگون جدت ویب ڈیسک میانمار کی فوج کے مظالم سے جان بچا کر بھاگنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تین کشتیاں الٹنے سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے ۔بنگلہ دیش کی سرحدی پولیس کے مطابق میانمار میںہلاک ہونے والوں میں 15 بچے اور11 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کشتیوں پر مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے لیکن انہیں اب تک 26 افراد کی لاشیں انکالی چکی ہیں۔ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے وہاں اب تک ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.