پاکستان کے پہلے سینیٹر طلحہ محمود امداد ی سامان کے ساتھ روہنگیا پہنچ گئے

میانمار جدت مانیٹرنگ ڈیسکمیانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹر طلحہ محمود امدادی سامان لے کر بنگلہ دیش اور برما کے بارڈر پر قائم مہاجر کیمپ پہنچ گئے ہیں۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے روہنگیا مسلم مہاجروں کی حالت زارکے بارے بتایا کہ ان کے پاس نہ خیمے ہیں اور نہ ہی پہننے کو کپڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  بنگلہ دیش اور برما کی سرحد پر قائم مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے والے روہنگیامسلمان انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں جبکہ بیشترکھلے آسمان تلے بیٹھے ہیںجبکہ وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ یہاں موجود بڑی تعداد میںپناہ گزین زخمی حالت میں ہیں اور امداد کے منتظر ہیں اور انہیں خوراک، دوائوں،لباس، پانی کی اشدضرورت ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں سرحد تھوڑی دیر کے لئے کھولی جاتی ہے اور پھر بند کردی جاتی ہے اور امدادی ٹیموں کے بھی یہاں داخلے میں انتہائی پریشانیوں اور دشواریوں کا سامنا ہے جس کے باعث امداد پہنچانا بہت مشکل کام ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.