روہنگیا مسلمانوں کے حوالے خبریں جھوٹ ہے ، سوچی کی ہرزہ سرائی

ینگون جدت ویب ڈیسک میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ روہنگیا بحران کے تناظر میں غلط معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پچیس اگست سے مبینہ روہنگیا شدت پسندوں کے حملوں کے بعد سوچی کا یہ پہلا باقاعدہ بیان ہے۔ سوچی نے کہا کہ روہنگیا بحران کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول توڑ مروڑ کر پھیلائی جانے والی ان معلومات کی وجہ سے مختلف برادریوں کے مابین مسائل بڑھ رہے ہیں اور یہ صورتحال دہشت گردوں کے مفاد میں ہے اور یہ من گھڑت خبریں جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.