Karachi Pakistan

کراچی ‘2موٹر سائیکل سوار گاڑیوں تلے کچل کر لقمہ اجل

کراچی جدت ویب ڈیسک بغدای اور کورنگی میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے آئی سی آئی چوک کے قریب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار38سالہ ریاض علی ولد بچل جاں بحق ہو گیا جبکہ موقع سے ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوارایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ موقع سے ڈرائیورگاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،لاش اور زخمی کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا ،جہاں سے ورثا بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے علاقہ پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.