سعودیہ میں بسنت فیسٹیول ،پاکستانی میوزک پر پتنگیں اڑائیں

جدت ویب ڈیسک ::سعودی دارالحکومت ریاض میں سجنے والے بسنت فیسٹیول میں سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ اس موقع پر بچوں نے جھولوں پر بیٹھ کر اور بڑوں نے پتنگیں اڑا کر فیسٹیول کا لطف اٹھایا ۔ اس موقع پر ایک کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کو مختلف انعامات دئیے گئے ۔ تقریب کے آخر میں منچلے نوجوانوں نے پاکستانی میوزک پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔شرکا نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے ایونٹ سے دیار غیر میں اپنوں کے ہمراہ خوشیاں منانے کا موقع ملتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.