مسٹر بین انتقال کر گئے

جدت ویب ڈیسک :مسٹر بین انتقال کر گئے جس سے ان کے مداح شدید غم وغصے میں ہیں۔ ہوا یوں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فس بک کے ذریعے روان ایٹکنسن کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کی گئی۔ ان کے مداحوں نے جیسے ہی یہ خبر پڑھی تو ان کے پاؤں سے زمین نکل گئی۔ اس خبر کے مطابق مسٹر بین کے کردار سے مشہور برطانوی اداکار امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس خبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے پھیلایا گیا تھا۔ روان ایٹکنسن کے مداحوں کو جب اس خبر کے جھوٹے ہونے کا پتہ چلا تو ان کی جان میں جان آئی لیکن اس خبر کو کھولنے کی صورت میں انھیں نقصان بھی اٹھانا پڑا کیونکہ اس نیوز میں کمپیوٹر وائرس تھا۔ خیال رہے کہ روان ایٹکنسن کو کو سوشل میڈیا کے ذریعے اب تک 9 بار ہلاک کیا جا چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.