طوطا چشم ریکس ٹلرسن بھارت جاتے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھول گئے

جدت ویب ڈیسک :امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے طوطا چشمی کی انتہا کردی۔ بھارت کو قدرتی اتحادی قرار دیکر پاکستان سے دہشتگردوں کے خلاف مزید اقدامات اٹھانے کامطالبہ کردیا۔
نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کاکہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سے دہشتگرد گروپوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ۔ یہ صورتحال خود پاکستانی حکومت کے استحکام کیلئے بھی تباہ کن ہے ۔ٹلرسن کے مطابق امریکہ پاکستان کیساتھ مثبت انداز میں کام کرنا چاہتا ہے ،ایسا کرنا خود پاکستان کے مفاد میں ہے۔ٹلرسن نے بھارت کو اپنا قدرتی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بھارت کو کلیدی کردار دلوا کر ہی دم لیں گے۔امریکہ کی افغان پالیسی میں بھارت کا اہم کردار ہے ۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ اور بھارت شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوے کہا کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی اس صورت کامیاب ہوگی جب پاکستان دہشتگردوں کیخلاف ایکشن لے گا۔افغانستان میں حالیہ حملے دہشتگردوں کی فعالیت کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت، امریکہ، افغانستان سہ فریقی مذاکرات دسمبر میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.