شمالی کوریا کے ساتھ بہت جلد مذاکرات ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بہت جلد مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا بیان امریکا کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوںکے اعلان پر شمالی کوریا کے تحمل پر مبنی رد عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکا کی طرف سے اس موقع پر شمالی کوریا کے ساتھ روابط رکھنے پر بعض روسی اور چینی کمپنیوں اور شخصیات پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد شمالی کوریا نے کوئی نیا میزائل تجربہ نہیں کیا اور یہ بات اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا سے اس سمت میں مزید پیش رفت کی توقع رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.