امیتابھ بچن،سلمان ،جیکولین ،اورریمو ڈیسوزا کیا چل رہا ہے ؟

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار امیتابچن کو دبنگ ہیرو سلمان خان کے ہمراہ اداکار ی کی پیشکش کی گئی ہے بتایاگیا ہے کہ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو فلم ’’ریس تھری ‘‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کردار اداکرنے کی آفر کی گئی ہے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ پر بات مکمل ہو چکی ہے جس میں ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کی ہدایت کاری معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا سرانجام دیں گے مگر فلم میں ایک اور بڑا نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن کو بھی ’ریس تھری‘ میں اہم کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہےدوسری جانب یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ ریس کے دونوں سیکوئل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے سیف علی خان فلم کی انتظامیہ سے ناراض دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور امیتابھ بچن اب تک بابل، باغبان، گوڈ تسی گریڈ ہو میں ساتھ ایک ساتھ کام کر چکے ہیں واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار امیتابھ نے ابھی تک فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.