قوالی اور دنیائے موسیقی کے بےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج (70)سترویں سالگرہ

جدت ویب ڈیسک ؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار استاد نصرت فتح علی خان نے قوالی کو مغربی طرز پر گا کے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ممالک میں شہرت کے جھنڈے گاڑے۔ شہنشاہ قوالی اور دنیائے موسیقی کے بےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کے سروں کے سامنے تمام سر خاموش ہو جائیں۔ انکی سترویں سالگرہ پر شائقین موسیقی اُنہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو پیدا ہوئے۔ استاد نصرت فتح علی خان صوفی کلام پڑھتے یا قوالی گاتے شائقین موسیقی جھوم اٹھتے۔ انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں گیت گانے کے ساتھ ساتھ ان کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ قوالی کے ایک سو پچیس البمز ریلیز کرنے پر استاد نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں آیا۔ استاد نظم پڑھتے یا حمد سننے والوں کی روح کی ترجمانی کرتے۔ استاد نصرت فتح علی خان کو شائقین سے بچھڑے بیس برس بیت گئے مگر انکے گائے گئے نغمے اور قوالیاں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.