Rani Mukerji Movie Indian Actress
Rani Mukerji Movie Indian Actress

رانی مکھر جی اور ان کے شوہر کا فلم انڈسٹری کے 30ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز یش راج فلمز پروڈکشن کے سربراہ اور اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ادیتیا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا چوپڑا اس مشکل وقت میں انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنے کے خواہشمند دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری کے تمام لوگوں کی ویکسینیشن پروگرام کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

انھوں نے اس ضمن میں ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر زور دیا کہ وہ ان کی کمپنی کو کورونا وائرس کے 60 ہزار ڈوز خریدنے کی اجازت دیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلم انڈسٹری ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے، تاہم ایسے میں ہزاروں ورکرز کو جتنا جلدی ہوسکے اپنی کمائی کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ بناسکیں۔

ادیتیا چوپڑا نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انڈسٹری کے 30 ہزار رجسٹرڈ ورکرز کو ویکسین لگوانے کے لیے ویکسین کی خریداری کی اجازت دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.