بھارت میں بھونچال : راکھی ساونت گرومت سنگھ کی بیٹی بن گئی

ممبئی جدت ویب ڈیسک اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’کب ہو گا انصاف‘‘ میں گرمیت سنگھ کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار راکھی ساونت ادا کریں گی۔بھارت کے سزا یافتہ گرو گرمیت سنگھ کی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم ’’کب ہو گا انصاف‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ فلم میں گرمیت سنگھ کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں اور ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت ادا کریں گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں گرمیت سنگھ کی ابتدائی زندگی سے لیکر ریپ کیس اور 20 سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو بھی فلم میں مرکزی اہمیت حاصل ہو گی۔ دوسری طرف راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہنی پریت کو 4 سال سے جانتی ہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ہنی پریت ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.