راجن پور، ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور جدت ویب ڈیسک روجہان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کر کے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے ۔پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.