Rajab Tayyab Erdogan Turkish President
Rajab Tayyab Erdogan Turkish President

دہشتگرد اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدوں کو عبور کرلیا، ترک صدر

انقرہ:جدت ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے بعد خطے میں امن کے لیے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فلسطین کے معاملے بین الاقوامی برادری کی بیحسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردریاست نیانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔

گزشتہ روز بھی ترک صدر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بہیمانہ حملوں پر سیاسی مفادات کی وجہ سے آنکھ بند کی گئی لیکن ہم فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسرائیل کی حمایت کرنے والیجان لیں ایک دن ان کے ساتھ بھی ایساہو سکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.