کراچی میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیش گوئی

کراچی جدت ویب ڈیسک شہرقائد میں محکمہ موسمیات نے آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگرشہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.