کالے بادلوں نے شہر کراچی کو لپیٹ میں لے لیا

کراچی جدت ویب ڈیسک شہر کو کراچی کو آج صبح سے ہی کالے بادلوںنے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اسکول ، آفس دیگر معاملات زندگی کے حصول کیلئے گھر سے نکلنے والے افرا دبادلوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ابر کرم برسے گا توآج خوب برسے گا ۔ خلیج بنگال سے آنے والے بارش کے نئے سسٹم کے تحت جہاں کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے وہیں سندھ کے کچھ اضلاع میں اربن فلڈ کا خدشہ بھی سامنے آیا ہے ۔ اگلے 2 روز تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کا رخ کرنے والا بارش کا سسٹم انتہائی طاقتور ہے جو اپنے ساتھ تندوتیز ہوائیں لارہا ہے جب کہ بدین اور ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں اس سسٹم کے تحت ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈ کی صورتحال بھی پید اہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات واضح کرچکا ہے کہ اگر کراچی میں موجود پانی کی نکاسی کے نالوں میں کسی قسم کی رکاوٹ ہوئی اور بارشیں توقع سے زیادہ ہوئیں تو شہر قائد میں بھی اربن فلڈ جیسی صورت حال پید ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں مچھلی کے شکار پر کھلے سمندر میں جانے والے ماہی گیروں کو بھی دوستمبر تک گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ سمیت دیگر ادارے بلند وبانگ دعوؤں تلے خواب غفلت میں ہیں اور اس صورت حال کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.