کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں آج سے جمعے تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

کراچی جدت ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود ہے جس کے پیش نظر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ آج سے جمعے تک حیدرآباد، میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعے سے ہفتے تک ہزارہ، مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی جمعے تک موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جہاں مطلع ابرآلود ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.