Raid on Zamindar's private jail on court order, 22 losers recovered
Raid on Zamindar's private jail on court order, 22 losers recovered

عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 22 ہاری بازیاب

کوٹری: جدت ویب ڈیسک:پولیس نے بااثر زمیندار کی نجی جیل میں 3 سال سے قید11بچے 4خواتین سمیت 22 ہاری بازیاب کرالیے۔

ایڈیشنل سیشن جج سیہون کی عدالت میں گنگا رام کولہی کی جانب سے ایس ایس پی جامشورو ایس پی کمپلین سیل جامشورو ایس ایچ او چچر،سمیت بااثر زمیندار واحد بخش شاہانی اور شریف کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے اس کے خاندان کے 11 بچے4 خواتین سمیت 22افراد کو اپنی نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جارہی ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او چچر شاہ نواز ملن کو مزکورہ افراد کی بازیابی کے لیے احکام جاری کیے اور انھیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مزکورہ افراد کو نجی جیل سے آزاد کرانے کی کوشش کی تو وہاں موجود مسلح افراد نے پولیس سے مزاحمت کی کوشش کی جس پرپولیس کی نفری کم ہونے پر مزید نفری طلب کیے جانے پر مزکورہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.