سنجے دت کی فلم’’ بھومی‘‘ میں راحت فتح علی خان کے گانے چار چاند لگادیئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ اداکار سنجے دت کی واپسی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جو بہت جلد فلم ’بھومی‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ فلم کافی سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے تاہم اب اس کا ایک گانا بھی شائقین کےلئے پیش کردیا گیا جو فلم کی ریلیز کا انتظار مزید بڑھا رہا ہے۔’لگ جا گلے‘ نامی گانا نہایت خوبصورت میوزک کے ساتھ بنایا گیا جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے گانے کو پریا ساریا نے تحریر کیا، جس کی کمپوزیشن جگر اور سچن نے کی۔’لگ جا گلے‘ سن کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یہ گانا ماضی کے کامیاب گانے ’لگ جا گلے‘ کا ری مکس ہوگا، جسے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھاتاہم ان دونوں گانوں میں کوئی بھی چیز مشترک نہیں۔فلم ’بھومی‘ کا ٹریلر 10 اگست کو جاری کیا گیا تھا جبکہ فلم رواں برس 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.