رابی پیرزادہ نے نجی یونیورسٹی میں پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نجی یونیورسٹی میں پرفارمنس کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے حوالے سے مقامی نجی یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی رابی پیرزادہ نے تقریب میں ملکہ ترنم نورجہاں،مہدی حسن سمیت دیگر گلوکاروں کے مشہور نغمات سنا کر شرکائ سے خواب داد وصول کی واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ شو کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا ہے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی پرفارمنس کے دوران یونیورسٹی کے طلبائ و طالبات ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے تھام کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.