Quratulain Fashion Designer
Quratulain Fashion Designer

فیشن میں شارٹ شرٹس کا رواج زیادہ فالو کیا جارہا ہے ،قرۃ العین

کراچی جدت ویب ڈیسک:مشہور فیشن ڈیزائنر قرۃ العین نے کہا ہے کہ آجکل فیشن میں شارٹ شرٹس کا رواج زیادہ فالو کیا جارہا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ گھاگھرا، کیپری اور میکسی بھی ان ہے،میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں مجھے چار سال ہوگئے ہیں۔

میں اس کیساتھ ساتھ سٹوڈیو بھی کرتی تھی جبکہ کافی مشہور برانڈز کیساتھ میں کام کرچکی ہوں، مجھے شروع سے ہی ڈیزائننگ کا بہت شوق تھا اپنے اور گھر والوں کے بھی ملبوسات خود ڈیزائن کرتی تھی ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہی میں اس فیلڈ میں آئی۔

انہوں نے کہا میرا کام ہی میری پہچان ہے،ملک میں فیشن ایونٹس زیادہ ہونے چاہئیں اس سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ ملبوسات کی دنیا میں آنیوالے نئے ڈیزائنز کے بارے میں پتہ چلے گا۔اپنے ملبوسات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے کافی ڈریسز نارمل رینج کے بھی ہیں جو ہر طبقے کی خواتین خرید سکتی ہیں۔

نئی آنیوالی ڈیزائنرز کے حوالے سے قرۃ العین نے بتایا کہ اگر کوئی لڑکی کام سیکھنا چاہتی ہے تو میں اسے سکھاتی بھی ہوں تاکہ ہمارے ملک سے زیادہ سے زیادہ فیشن کو پوری دنیا تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہا پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ انڈسٹری بہت آگے جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.