موسم سرما کی پہلی بارش، ہلکی برف باری کا امکان

جدت ویب ڈیسک :موسم سرما کی پہلی بارش ہو گئی ۔کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ بارش سے پنجاب بھر میں جاری اسموگ اور دھند کا سلسلہ تھم جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.