اتحادیوں کی پابندیوں کی زنجیریں توڑ دیں گے، قطری وزیر ٹرنسپورٹ

امان جدت ویب ڈیسک قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف اتحادی ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کے تناظر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی نئی قطری بندرگاہ ان اقتصادی زنجیروں‘ کو توڑنے میں مدد دے گی۔ قطری ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر میں نئی بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قطر کو تجارتی حوالے سے دنیا کے ایک سو پچاس ممالک کے ساتھ جوڑنے والی حمد پورٹ نے ابتدائی طور پر اپنا کام گزشتہ دسمبر میں ہی شروع کر دیا تھا۔ لیکن سرکاری طور پر اس نئی بندرگاہ کا افتتاح ستمبر کو کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کے تناظر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی ایک نئی قطری بندرگاہ ان اقتصادی زنجیروں‘ کو توڑنے میں مدد دے گی۔ اس تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ قطر کے خلاف عرب ممالک کی پابندیوں کو تین ماہ ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.