عدالت نے مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک رپورٹ طلب کرلی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، مزید جانیے

جدت ویب ڈیسک :قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت نے مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک رپورٹ طلب کر لی اور دلائل مکمل ہونے پر ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پولیس نے مزید ریمانڈ کی درخواست کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی عبدالقوی کو 3 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مقتولہ کے والدین کا بیان قلمبند کر لیا گیا،ملزم کی پولی گرافک رپورٹ بھی موصول ہوچکی ہے،مفتی عبد القوی سے مزید تفتیش کرنی ہے ،لہٰذاملزم کامزید 3روزہ ریمانڈ دیا جائے۔اس پر مفتی عبدالقوی نے عدالت کو بتایا کہ پیغامات کی وجہ سے بدنام کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کیخلاف الزامات میں سچائی نہیں، پولیس جان بوجھ کر میرے موکل کو ملوث کر رہی ہے ،مفتی عبدالقوی کیخلاف ہوئی قلعہ کھڑا کیا گیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.