صحافیوں کو لنگر کی دعوت قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور

جدت ویب ڈیسک :۔ عدالت نے 2 لاکھوں روپے مچلکوں کے عوض ملزم مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزم مفتی عبدالقوی 13 روز سے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل کی ہوا کھا رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ 13 روزہ جسمانی ریمانڈ سے بھی گزر چکے ہیں۔ ملزم مفتی عبدالقوی کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی اور 3 بار درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کے بعد آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وکلاء کے دلائل کے بعد انکی درخواست ضمانت منظور کرلی۔اور کل گیارہ بجے پرنٹ اور ٹی وی کے صحافیوں کو لنگر پر دعوت دے دی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.