پاک چین افواج خصوصی بندھن میں بندھی ہیں‘ جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی فوج کوان کی90ویں سالگرہ پر مبارک دی ہے ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چائنہ کے پیپلز لبریشن آرمی کو ان کی 90ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان خصوصی بندھن قائم ہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چین کے اخبار روزنامہ گوانگ منگ کو جاری خصوصی پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مضبوط پیشہ وارانہ تعلقات اور تعاون کا حامی ہے ۔دریں اثنائ سینٹ میں دفاعی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے چینی فوج کی 90ویں سالگرہ پر ایک بیان میں کہاکہ پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے عمدہ او ر پیشہ وارانہ فوج ہے ۔انہوںنے کہاکہ چینی فوج ایشیائ میں امن سکیورٹی اور سلامتی کےلئے کام کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی امن فوج میں بھی کر دارادا کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ چینی فوج کو دیگر ممالک میں امن کا کر دار ملنے کے بعد ان کا مزید مثبت کر دار سامنے آئےگا ۔انہوںنے یاد دلایا کہ 2015ئ میں یمن میں بحران پیدا ہونے کے بعد چینی فوج نے شہریوں کو نکالنے میں اہم کر دارادا کیا تھا ۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چینی فوج نے دہشتگردی کے خلاف اہم کر دارادا کیا ہے ۔انہوںنے یاد دلایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مساوی تعلقات کی بنیاد پر چین نے اس سال 23مارچ کو پریڈ کےلئے چینی فوج کا دستہ بھیج دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان چین اور چینی افواج کی اپنے ملک کے خلاف جارحیت قلع قمع کر نے کےلئے ان کی حمایت کریگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.