وسیم اکرم کی اہلیہ نےانوکھی خواہش کا اظہار کردیا،جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں برس پاکستان کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شرینا اکرم نے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو انگریزی زبان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیاتفصیلات کے مطابق شرینا اکرم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں تو پنجاب ہوکر آگئاے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے مرکزی کردار ہمایوں سعید نے وسیم اکرم کو اہلیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو فلم پنجاب نہیں جاؤں گی جلد انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ دکھاؤں گاشرینا اکرم نے ہمایوں سعید کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’پاکستان میں تیار ہونے والی اردو فلموں کو انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اردو نہ سمجھنے والے افراد بھی پاکستانی سینیما سے محضوض ہوسکیںہمایوں سعید کے ٹویٹ پر وسیم اکرم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں بھی دیکھنے کا خواہش مند ہوں لہذا مجھے بھی دعوت دی جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.