پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

لاہور، جدت ویب ڈیسک :: : پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا، نئی کابینہ بیورو کریسی میں تبدیلوں کی منظوری دے گی۔
نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد بیورو کریسی میں تبدیلوں کی منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے آتے ہی پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیےاعظم سلیمان اورخواجہ شمائل جبکہ نئے آئی جی پنجاب کے لئے امجد سلیمی سمیت دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کےدورمیں ہٹائےگئےبیوروکریٹس کو اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ دورمیں نوازے گئے بیوروکریٹس کو اہم ذمے داریاں نہیں دی جائیں گی۔یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزار کی ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کرلی گئی تھی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کےبعد کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.