آج سےعقیدہ ختم نبوت نصاب کاحصہ بن گیا پنجاب اسمبلی میں قراردار متفقہ طور پرمنظور

جدت ویب ڈیسک : رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہےقرار داد کے متن میں تحریر ہے کہ مسلمان طلبہ و طالبات کے لئے عقیدہ ختم نبوت کا مضمون لازمی قرار دیا جائے اور صوبائی و وفاقی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔۔ قرارداد حکومتی رکن وحید گل نے پیش کی جس کے متن میں ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان نے اس عقیدے کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے مقدس ہے لہذٰا بلیک فرائیڈے پر پابندی عائد کرکے اس ایونٹ کو منانے والوں کو مجرم تصور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے متفقہ طور پر بلیک فرائیڈے کے بچت بازاروں کے خلاف شدید احتجاج کیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.